پرتاپ گڑھ،6/جون (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے میڈیکل کالج کے ایک ڈاکٹر کی شکایت پر اتوار کی شام دو ڈاکٹروں سمیت پانچ لوگوں کے خلاف جرائم نمبر 519/22دفعہ 499، 323,504,506,307,427,332,353, بی 120 و دلت ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔
ڈی ایس پی (سرکل افسر )سٹی ابھے پانڈے نے آج بتایا کہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر سچن پاسی نے دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر تعینات ہیں.
جہاں اسی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈاکٹر جئے پرکاش ورما مریضوں کا نجی ہاسپٹل میں لے جا کر علاج کرتے ہیں ،جس کی مخالفت پر انہیں ذات پر مبنی گالیاں دی جاتی ہیں ۔
وہیں ان کا تعاون یہاں ای ایم او عہدے پر تعینات ڈاکٹر انج چورسیہ ،الیکٹریشین اجئے کمار شرما ،پردھان منتری جن اوشدھی مرکز میں تعینات ابھشیک دوبے و نامعلوم لوگ کرتے ہیں