اوریا، 10 جون (یو این آئی) اتر پردیش کے اوریا ضلع کے تھانہ بیلا علاقے میں جمعہ کو بس اور کار کی ٹکر میں ڈرائیور اور ایک بچے سمیت دو خواتین کی موت ہو گئی، جب کہ سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس بدھونا سے کانپور جا رہی تھی، جب کہ کار میں سوار کچھ لوگ بتھور سے گنگا میں نہا کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے۔
یہ واقعہ جمعہ کی صبح تقریباً 7 بجے پبلک ویلفیئر ہسپتال بیلا کے سامنے پیش آیا۔