لکھنؤ : اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کے روز ریاست کے مختلف شہروں میں مظاہرے کے دوران پتھراؤ کے واقعات کے بعد انتظامیہ کو مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلی کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر یوگی نے ریاستی حکومت کے سینئر انتظامی اور پولس حکام سے پتھراؤ اور نعرے بازی سے متاثرہ شہروں کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم)، ڈائرکٹر جنرل آف پولس اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولس (لا اینڈ آرڈر) اور دیگر سینئر افسران کو شرپسندوں کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔