راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے قومی صدر اور مرکزی وزیر شہری ہوا بازی چودھری اجیت سنگھ جی کے گھر پر آج مسٹر ترلوک تیاگی اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ آر ایل ڈی میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر آر ایل ڈی کے صدر چودھری اجیت سنگھ جی اور آر ایل ڈی کے قومی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمنٹ مسٹر جینت چودھری بھی موجود تھے۔
مسٹر ترلوک تیاگی ماضی میں سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔ ایس پی کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے انہوں نے آر ایل ڈی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت مغربی اتر پردیش کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے ۔مغربی اتر پردیش میں اب تک کسانوں کے گنا بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں سے 85 فیصد آمدنی کا حاصل ہوتی ہے لیکن اس کی ترقی پر 15 سے 17 فیصد ہی خرچ کیا جاتا ہے۔ جتنا پیسہ مغربی اتر پردیش پر خرچ کیا جاتا ہے اتنا وسطی اترپردیش کے ایک ایک ضلع پر خرچ کیا جاتا ہے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اپنے بھائیوں اور کچھ لوگوں کے زیر اثر آ چکے ہیں۔ سماج وادی پارٹی اب جرائم پیشہ افرادکی پارٹی بن گئی ہے اور اس میں اچھے لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
مسٹر ترلوک تیاگی کی قیادت میں ایس پی کے اتر پردیش کے جنرل سکریٹری مسٹر سدھاکر تیاگی، کھیکڑا بلاک کے چیف مسٹر آشارام تیاگی، چودھری انوپ سنگھ، لوہیا واہنی کے قومی سکریٹری مسٹر امت تیاگی، غازی آباد ضلع بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر مسٹر رام شرن شرما، مسٹر ذاکر چودھری ڈبارسی، غازی آباد کے ضلعی نائب صدر مسٹر اوڈی تیاگی، پپلیڑا کے سربراہ محمدقدیر ، مسٹر پون شرما، مسٹر وجیندر یادو، مسٹر جتیندر تیاگی، مسٹر لقمان چودھری مسوری، مسٹر نظیریاب پردھان اور عابد پردھان وغیرہ عہدیداروں سمیت ہزاروں حامی آر ایل ڈی میں شامل ہوئے ہیں۔