بریلی: 14 جون (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی کے فتح گنج علاقے میں منگل کو رام گنگا ندی میں اسنان کرنے گئے دو بچوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ متوفی سگے بھائی تھے جو رشتہ داری میں ہردوئی سے بریلی آئے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہردوئی کے پہانی علاقہ باشندہ سروجیت سنگھ کا بیٹا شیوم (08) اور دھرمیندر(10) اپنے پھوپھا کے گھر فتح گنج مشرقی واقع گرام نگریا کلا آئے تھے۔