سری نگر،15 جون(یو این ائی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کنجہ لر علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے۔
File Photo
کشمیر پولیس زون نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹویٹس میں اس انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے۔
مہلوک جنگجوؤں کی شناخت جان محمد لون ساکن شوپیاں اور طفیل گنائی کے بطور کی گئی۔
ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک جنگجو جان محمد دیگر جرائم کے علاوہ علاقائی دیہاتی بینک منیجر وجے کمار کی ہلاکت میں ملوث تھا۔
بتادیں کہ وجے کمار کو کولگام میں ماہ رواں کی دو تاریخ کو اپنے بینک میں ہی مارا گیا تھا۔
پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جائے تصادم آرائی سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں ایک اے کے47 رائفل اور ایک پستول شامل ہے۔