عدن، 16 جون : یمن کے سب سے اہم اقتصادی مرکز اور بندرگاہی شہر عدن میں بدھ کے روز ایک کار میں دھماکے سے ایک مقامی صحافی کی موت ہو گئی ۔ ایک سرکاری افسر نے یہ اطلاع دی۔
ایک مقامی سرکاری افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ’’صحافی صابر نعمان الحیدری جس کار میں جا رہے تھے اس میں آئی ای ڈی نصب کیا گیا تھا ۔ کار جب عدں م کے منصور سے گزر رہی تھی اس وقت اس میں دھماکہ ہوا ۔ افسر نے بتایا کہ رات کے وقت پیش آنے والے اس واقعے میں ایک صحافی کی موت ہو گئی اور کچھ راہگیر بھی زخمی بھی ہوئےہیں ۔
صحافی صابر نعمان الحیدری ایک جاپانی خبر رساں ایجنسی کے لیے کام کرتے تھے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کیوں نشانہ بنایا گیا ہے۔ افسر نے اس پر ہونے کی جانکاری دی ہے۔
ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، حالانکہ حالیہ دنوں میں جنگ زدہ عرب ممالک میں صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کے کچھ واقعات سامنے آئے ہیں ۔