دیوریا: اترپردیش کے ضلع دیوریا کے برہج قصبہ میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرے کے دوران کچھ شرپسند عناصر نے اتوار کو پولیس گاڑی پر پتھراؤ کیا اور ایک پٹرول پمپ پر توڑ پھوڑ کی۔
اس معاملے میں پولیس نے 15افراد کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس سرکل افسر نے یواین آئی کو بتایا کہ اگنی پتھ اسکیم کی مخافت کررہے کچھ شرپسند عناصر نے برہج قصبے کے پینا روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ میں توڑ پھوڑ کی۔