ممبئی، 22 جون ؛ مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری (80) بدھ کو کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔مسٹر کوشیاری فی الحال ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان میں کورونا کی کتنی شدید یا عام علامات ہیں۔
مہاراشٹر وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی زیر قیادت ادھو ٹھاکرے حکومت اس وقت مہاراشٹر میں مشکل میں ہے کیونکہ اس کے وزیر اور شیوسینا کے سینئر لیڈر ایکناتھ شندے نے باغیانہ موقف اختیار کیا ہے۔ ان کے ساتھ شیوسینا اور آزاد سمیت 40 ایم ایل اے ہیں۔
یہ تمام ایم ایل اے اس وقت بی جے پی کی حکومت والی ریاست آسام کے گوہاٹی میں موجود ہیں۔
مہاراشٹر میں قانون ساز کونسلر (ایم ایل سی) کے انتخابات میں کچھ ایم ایل ایز نے کراس ووٹنگ کی۔ اس کا فائدہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہوا کیونکہ اس کے پانچ امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوئے۔