نئی دہلی، 24 جون ؛ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 196.77 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 196 کروڑ 77 لاکھ 33 ہزار 217 ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 لاکھ 71 ہزار 107 ویکسین لگائی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 17 ہزار 336 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 33 لاکھ 62 ہزار 294 ہو گئی ہے۔
ملک میں ہفتہ وار تصدیق شدہ کیسز کی شرح 3.07 فیصد اوریومیہ تصدیق شدہ کیسز کی شرح 4.32 فیصد ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 13,029 افراد کووڈ سے پاک ہوئے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 27 لاکھ 49 ہزار 056 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.59 فیصد ہے۔
ملک میں آج فعال کیسز کی تعداد 88284 ہے۔ فعال کیسز، کل مثبت کیسز کے 0.20 فیصد ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 401649 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک 85.98 کروڑ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔