الور، 24 جون (یو این آئی) راجستھان کے الور ادیوگ نگر تھانہ علاقہ میں بڑودامیو روڈ پر واقع سہج پور نانگلی میگھا گاؤں کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے ٹرالی سے ٹکرانے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق گاؤں کے قریب واقع پٹرول پمپ کے قریب جمعرات کی رات یش اور اس کے بہنوئی سانتی الور سے بڑودہ میو جا رہے تھے اور جتیندر جاٹاو دوسری موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ راستے میں پیچھے سے تیز رفتاری سے آنے والی ٹرالی نے دونوں موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔
اس حادثہ میں بھرت پور کے سیکری کے رہنے والے یش (25) کی موت ہوگئی، جب کہ اس کے بہنوئی سیکری ساکن سنتی اور صنعت نگر تھانہ علاقہ کے ناسوپور کے رہنے والے جتیندر جاٹاو زخمی ہوگئے۔