ممبئی، 25 جون ؛ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 4205 نئے معاملے سامنے آئے اور مزید تین مریضوں کی موت ہو گئی۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 79 لاکھ 54 ہزار 445 ہو گئی ہے جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 896 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 3752 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 77,81,232 ہو گئی ہے۔
ریاست میں اس وقت 25,317 ایکٹو کیسز ہیں اور اس کے مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔