ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی افغانستان کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کے چند گھنٹوں کے اندر ہی، ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا پہلا طیارہ بحران کی اس گھڑی میں امدادی سامان خیمے، پانی، خوراک، دوائیں لے کر کابل پہنچ گیا ہے۔









