بہرائچ: اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں محکمہ آبکاری نے منگل کو ضلع کے تین تحصیل علاقوں میں غیر قانونی شراب کے خلاف مہم چلائی اور 106لیٹر شراب کے ساتھ 4افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
ضلع آبکاری افسر نے بتایا کہ ضلع میں غیر قانونی شراب کے خلافمہم کے تحت مہسی، موتی پور اور قیصر گنج کے محکمہ آبکاری انسپکٹر نے پولیس کے ساتھ چھاپی ماری کی۔
انہوں نے بتایا کہ کوتوالی دیہات، ہردی، موتی پور، مورتہا، جرول روڈ تھانہ علاقے میں 106 لیٹر کچی شراب برآمد کی گئی جبکہ شراب بنانے کے لئے 200کلولہن برآمد ہوا۔