نئی دہلی، 4 جولائی ؛قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 197.98 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 8 بجے تک 197 کروڑ 98 لاکھ 21 ہزار 197 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 78 ہزار 383 ویکسین لگائی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16135 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار 564 ہو گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 13958 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 28 لاکھ 79 ہزار 477 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.53 فیصد ہے۔
ملک میں آج فعال معاملے کی تعداد 113864 ہے۔ فعال معاملے کل مثبت معاملوں کا 0.26 فیصد ہیں۔