ترطانوی آرمی کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاؤنٹس گزشتہ روز اچانک ہیک کر لیے گئے، جن کا کنٹرول کچھ وقت کے بعد برطانوی فوج نے دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

برطانوی فوج نے اپنے اکاؤنٹس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ٹوئٹ کر کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعے پر معذرت کی اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
ہیکرز نے برطانوی آرمی کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاؤنٹس کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ان دونوں اکاونٹس کو کرپٹو کرنسی اور نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا۔









