ٹوکیو، 5 جولائی ؛دو چینی بحری جہاز مشرقی بحیرہ چین میں سینکاکو جزائر سے جاپان کی آبی حدود میں داخل ہو گئے ہیں۔جاپان کے کوسٹ گارڈ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
این ایچ کے ورلڈ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ چینی بحری جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 04.30 بجے اتسوری جزیرے سے جاپانی پانیوں میں داخل ہوئے اور ایک ماہی گیر کشتی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صبح 4.50 بجے تک چینی بحری جہاز اتسوری جزیرے کے جنوب مغرب میں 19 سے 21 کلومیٹر دور جاپانی پانیوں میں سفر کر رہے تھے۔
اس سال یہ 12 واں موقع ہے جب چینی حکومت کے جہاز جزائر سے جاپانی پانیوں میں داخل ہوتے دیکھے گئے ہیں۔