نئی دہلی، 5 جولائی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 13086 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 35 لاکھ 31 ہزار 650 ہو گئی ہے۔
منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 11 لاکھ 44 ہزار 805 ٹیکے لگائے گئے۔ جس کی وجہ سے اب تک 198 کروڑ 9 لاکھ 87 ہزار 178 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
اسی عرصے میں 12456 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد انفیکشن سے پاک افراد کی مجموعی تعداد چار کروڑ 28 لاکھ 91 ہزار 933 ہوگئی۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، روزانہ انفیکشن کی شرح 2.90 اور صحت مند ہونے کی شرح 98.53 فیصد ہے۔
اس دوران ملک میں چار لاکھ 51 ہزار 312 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86.44 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔