واشنگٹن، 7 جولائی (یو این آئی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کے دورے سے قبل ایران سمیت دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے صدر جو بائیڈن کے لیے دو طرفہ شراکت داری اور ملک کی حمایت کی پھر سے تصدیق کی ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ کو ان کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مسٹر لیپڈ یو ایس اسرائیل شراکت داری، اسرائیل کی سلامتی اور ایران سمیت مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
بیان کے مطابق مسٹر بلنکن نے کہا کہ صدر اپنے آئندہ دورہ اسرائیل کے منتظر ہیں۔