احمد آباد : بی جے پی کے وزیر اعظم کے عہدے کے دعویدار نریندر مودی کا کہنا ہے کہ 2002 کے گجرات فسادات کا انہیں دکھ ہے ، لیکن اس کے لیے انہیں کسی طرح کے جرم کااحساس نہیں ہے . برطانوی مصنف اور ٹی وی پرڈیوسر’’میرن ‘‘کی کتاب میں نریندر مودی کی سوانح عمری سے یہ باتیں سامنے آئی ہیں . کتاب میں مودی کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ وہ گجرات فسادات کے بعد استعفی دینا چاہتے تھے ، لیکن ان کی پارٹی نے ایسا نہیں کرنے دیا .
مودی نے کہا کہ وہ فسادات کے بعد سے 12 سال تک عوامی طور پر ‘ مودی تنقید ‘ کا سامنا کرتے رہے ، لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ ‘ میڈیا کو اپنا کام کرنے دیں ‘ اور کوئی ٹکراؤ نہیں کریں . گجرات کے وزیر اعلی نے کہا ، ‘ میں نے کبھی ٹکراؤ میں اپنا وقت نہیں گنوایا . ‘ کتاب کے مطابق ، 2002 کے فسادات پر مودی نے کہا ، ‘ جو ہوا مجھے اس کا دکھ ہے ، لیکنکسی طرح کے جرم کا احساس نہیں ہے ۔310 صفحات کی سوانح عمری میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ مودی فسادات کے بعد گجرات کے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دینا چاہتے تھے ، لیکن پارٹی نے انہیں عہدے پر بنے رہنے کو کہا .
ؔ’میرن ‘نے لکھا ، ‘ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے شاید پہلی بار آن ریکارڈ انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ فسادات کے بعد وزیر اعلی نہیں رہنا چاہتے تھے ، ‘ ان کے مطابق ، مودی نے گودھرا سانحہ کے بعد ہوئے فسادات کے تقریبا ایک مہینہ کے بعد 12 اپریل 2002 کوپڑ جیمیں بی جے پی قومی عاملہ کی میٹنگ میں وزیر اعلی کے عہدے سے اتعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا .