سری نگر : امر ناتھ گھپا کے قریب جمعے کی سہ پہر کو بادل پھٹنے کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس وجہ سے دس یاتری ہلاک جبکہ 40 سے زائد یاتری ابھی بھی لاپتہ ہے۔
آئی جی کشمیر نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ امر ناتھ گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کے نتیجے میں چند ٹینٹ اُس کی زد میں آئے۔
انہوں نے بتایاکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ریسکو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔