اجمیر: راجستھان کے اجمیر ضلع کے روپن گڑھ پولیس اسٹیشن نے آج ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر شوجی لال نے اسٹیشن آفیسر ایوب خان کی قیادت میں روپن گڑھ کے رہنے والے چنارام گورایا اور جوندا کے رہنے والے ارجن کو واٹس ایپ پر قابل اعتراض ویڈیوز پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
روپن گڑھ پولیس موجودہ ماحول کے پیش نظر سوشل میڈیا پوسٹس کے بارے میں محتاط ہے۔