نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی صبح نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر نصب قومی نشان اشوک ستون کی نقاب کشائی کی وزیراعظم نے اشوک ستون کے قریب کی گئی پوجا ارچنا میں بھی شرکت کی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی اشوکا ستون کی نقاب کشائی کے موقع پر موجود تھے۔
مسٹرمودی نے اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام میں لگے مزدوروں سے بھی بات چیت کی۔
یہ اشوکا ستون کانسے کا بنا ہوا ہے اور اس کا وزن 9500 کلوگرام اور اونچائی ساڑھے چھ میٹر ہے۔ اسے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت کے وسط میں نصب کیا گیا ہے۔ اشوک ستون کو اس کی جگہ پر روکنے کے لیے اسٹیل کا ایک منچ بنایا گیاجس کا وزن 65 کلوگرام ہے۔