پیلی بھیت: اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے بیسل پور کوتوالی علاقے میں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر تقریبا 1ماہ قبل ٹوئٹر پر مبینہ قابل اعتراض مواد ٹوئٹ کرنے کے پاداش میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ضلع کے بیسل پور کوتوالی پولیس کے مطابق ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ایک شخص کی جانب سے گذشتہ 16جون کو قابل اعتراض تبصر کرکے ان کی توہین کرنے اور عوامی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام لگا تھا۔
جس کے بعد پولیس نے متعلقہ ٹوئٹر ہینڈل کی کھوج بین شروع کی۔