لکھنؤ : اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا کی پری کاشن ڈوز مفت دیئے جانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس مہم کا آج آغاز کیا۔
یوگی نے اسے ’ امرت ڈوز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے آزادی کے امرت مہوتسو سال پر پر کاشن ڈوز کی ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔
اس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام اہل افراد جنہوں نے کم از کم 06 ماہ یا 26 ہفتے پہلے ویکسین کی دوسری ڈوزلی ہے، انہیں اب ‘امرت ڈوز’ کے طور پر مفت فراہم کی جائے گی۔