سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ علاقے میں ایک پولٹری فارم کے مالک کو بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ مجرموں نے جیتوار پور ہاؤسنگ بورڈ گراؤنڈ میں پولٹری فارم کے مالک چندر شیکھر رائے (25) کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
متوفی ضلع کے مسری گھراری تھانے کے لتباسی پورہ گاؤں کا رہنے والا تھا۔