لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے سشانت گولگ سٹی علاقے میں بنے لولو مال میں نماز پڑھنے کے معاملے میں پولیس نے منگل کو دو بھائیوں سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ 12جولائی کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں کچھ افراد مال میں بغیر اجازت نماز پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس ضمن میں مال کے پبلک ریلیشن افسر سبطین حسین نے 14 جولائی کی رات ایف آئی آر درج کرائی تھی۔