سامرا شہر کا دفاع کرتے ہوئے عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے دو جوان داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔
پیر کے روز الحشد الشعبی کی جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی عناصر نے بغداد کے شمال میں واقع سامرا شہر پر حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا تاہم اس دہشتگردانہ حملے میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے دوجوان شہید ہوگئے۔
حالانکہ داعش کے زور کو استقامتی محاذ نے توڑ دیا ہے لیکن دہشت گردوں سے وابستہ سلیپر سیلز بغداد، دیالہ، نینوا، صلاح الدین، کرکوک اور الانبار صوبوں میں بدستور عراقی فوجیوں اورعام شہریوں کو محدود کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بناتے رہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ حشد الشعبی عراقی فوج کے شانہ بشانہ عراق کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔