میانمار کی حکومت نے 4 قیدیوں کو پھانسی دے دی ہے، موت کے گھاٹ اتارے گئے افراد میں آنگ سان سوچی کی پارٹی کے ایک سابق قانون ساز اور ایک معروف سیاسی کارکن بھی شامل ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ان افراد کو سرائے موت دی جانے کی خبر سرکاری میڈیا نے رپورٹ کی جب کہ ملک میں کئی دہائیوں بعد سزائے موت دی گئی ہے۔









