لکھنؤ(نامہ نگار)کاکوری علاقہ میں چولہے پر چائے بنا ر ہی ایک طالبہ کی آگ کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔ وہیں موہن لال گنج علاقہ میں ایک شادی شدہ خاتون کی بھی آگ کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔
کاکوری کے چوکیلی گاؤں کے نند لال یادو کی بیٹی ۱۶سالہ نیرو آج صبح چولہے پر چائے بنا رہی تھی کہ اس درمیان نیرونے کنڈے پر مٹی کا تیل ڈال کر جیسے ہی ماچس جلائی اچانک آگ اس کے کپڑوںمیں لگ گئی۔ جس سے نیلو کی موقع پر ہی
موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ نیرو بی اے سال اول کی طالبہ تھی وہیں۔ موہن لال گنج کے بیری تال پور گاؤں کے جگجیون کی بیٹی ۳۲سالہ مونی آج صبح اسٹوو پر دودھ پکا رہی تھی کہ اچانک اسٹوو سے نکلی آگ مونی کے کپڑوں میں لگ گئی جس سے مونی شدید طور پر جھلس گئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی موہن لال گنج پولیس نے مونی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ مونی کی اناؤ کے رنکو سنگھ سے چھ سال قبل شادی ہوئی تھی۔ اس کی ایک بیٹی اور دو بیٹیاں ہیں۔