وزیر اعظم مودی نے نئی دلی میں مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کے ساتھ بات چیت کی۔ جناب صالح آج شام صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے
وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں مالدیپ کے صدر ابراہیممحمد صالح کے ساتھ بات چیت کی۔ دورے پر آئے ہوئے صدر آج شام راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے۔ جناب صالح بھارت کے چار دن کے دورے پرکل نئی دلی پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ عہدیداروں اور کاروباری افراد کا اعلیٰ سطح کا وفدبھی آیا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل شام مالدیپ کے صدر سے ملاقات کی۔
ایکٹوئٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت کی ہمسایہ پہلے اور مالدیپ کی بھارت پہلے پالیسیاںایک دوسرے کے لےے معاون ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسیاں بھارت اور مالدیپ کےدرمیان خصوصی ساجھیداری کو آگے بڑھانے میں مدد کرتی ہیں۔ جناب صالح کل ممبئی بھی جائیںگے۔
مالدیپ بحر ہند کے خطے میں بھارت کا ایک اہم ہمسایہ ملکہے اور بھارت کی ہمسایہ پہلے کی پالیسی میں اس کا ایک خاص مقام ہے۔ حالیہ برسوں میںدونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں ساجھیداری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور جنابصالح کے دورے سے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو ساجھیداری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہلینے کا موقع فراہم ہوگا۔