وزیراعظم نریندر مودی نے ہر گھر ترنگا مہم کے تحت اپنی سوشلمیڈیا پروفائل تصویر کو تبدیل کرکے ترنگا لگادیا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت بھارتکی آزادی کے 75واں سال کا جشن منانے کیلئے اِس مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ ایک ٹوئیٹمیں جناب مودی نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پروفائل تصویروں میں ترنگےکو جگہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ آج دو اگست کا دن ایک خصوصی دن ہے۔









