نیپال میں عام انتخابات اس سال 20 نومبر کو کرائے جائیں گے۔ یہ فیصلہ کل وزیراعظم شیربہادر دیوبا کی سربراہی میں کابینہ کی ایک میٹنگ میں کیا گیا۔ نیپال کی ایوان نمائندگان میں کُل 275 نشستیں ہیں‘ جن میں سے 165 ممبروں کا انتخاب براہ راست کیا جاتا ہے‘ جبکہ باقی 110 ارکان کو تناسب نمائندگی کے ذریعہ منتخب کیا جاتا ہے۔
اصل اپوزیشن لیڈر اور نیپال کی کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین کے پی شرما اولی نے چناﺅ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔