ملک کے سبھی پوسٹ آفس یوم آزادی کی چھٹیوں میں کھلے رہیں گے تاکہ ہر گھر ترنگا مہم کے تحت قومی پرچم کی تقسیم اور فروخت میں سہولت پیدا کی جاسکے۔ مواصلات کی وزارت نے یہ بات کَل ایک بیان میں بتائی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ اِس مہینے کی سات ، نو اور چودہ تاریخ کو پوسٹ آفسوں کے کم سے کم ایک کاﺅنٹر کے ذریعے قومی پرچم کی فروخت کے لئے خصوصی بندوبست کئے گئے ہیں۔ وزارت نے بتایا ہے کہ سبھی ڈلیوری پوسٹ آفسیز میں قومی پرچم کی ڈلیوری کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔