انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پترا چال کی تعمیر نو کے گھپلے کے سلسلے میں شیو سینا کے ایم پی سنجے راوت کی اہلیہ ورشا راوت سے 9 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی
شیو سینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کی اہلیہ ورشا راوت سے کَل ممبئی میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے 9 گھنٹے تک پوچ تاچھ کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورشا راوت نے کہا کہ انہوں نے پوچھے گئے سبھی سوالوں کا جواب دیا تھا اور اُن سے پوچھ تاچھ کیلئے پھر سے آنے کیلئے نہیں کہاگیا ہے۔
انہوں نے ادھوٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا کے ساتھ رہنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ Patra Chawl کی بازآبادکاری گھوٹالے کے سلسلے میں تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعے ورشا راوت کو ثمن بھیجا گیا تھا۔ سنجے راوت کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں ای ڈی نے پچھلے اتوار کو حراست میں لیا تھا جو کا تعلق مضافاتی گورے گاﺅں میں Patra Chawl کی بازآبادکاری میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے ہے۔