نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی اچھی صحت کی دعا کی۔
مسٹر مودی نے آج اپنے ٹویٹ میں کہا، ’’دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سالگرہ مبارک ہو۔ میں اس کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کی تمنا کرتا ہوں”۔
مسٹر اروند کیجریوال کی ولادت 16 اگست 1968 کو ہوئی تھی۔ وہ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) سے سیاست دان بنے ہیں اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں۔