وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ کواڈ سے تمام بھارتبحرالکاہل خطے کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، امریکہ،جاپان اور آسٹریلیا کے چار ملکی بلاک کی سرگرمیوں کے سلسلے میں کسی بھی طرح کےتحفظات ایک اجتماعی اشتراک پر مبنی کوششوں کے تئیں ممکنہ طور پر یکطرفہ مخالفت کےمترادف ہوں گے۔
بھارت بحرالکاہل سے متعلق بھارت کے ویژن پر کَل بینکاک میں باوقار Chulalongkorn یونیورسٹیمیں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ Quad بھارت بحرالکاہل خطے میںعصری چیلنجوں اور مواقعوں سے نمٹنے کا ایک سب سے اہم کثیر رخی پلیٹ فارم ہے۔ انہوںنے کہا کہ حال ہی میں اُس کی اعلیٰ ترین سطح پر میٹنگ ہوئی ہے اور Quad کیکچھ مہینے پہلے بھی ٹوکیوں میں سربراہ میٹنگ ہوئی تھی۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ Quad کی توانائی وسیع نوعیت کیسرگرمیوں پر مرکوز ہے۔ وہ اپنی توانائی بحری تحفظ اور سلامتی، انسانی ہمدردی کی بنیادپر امداد، آفات کے دوران راحت، سائبر سکیورٹی ، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوںاور تعلیم، صحت اور خلائی تعاون کے تئیں کنکٹویٹی پرمرکوز رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ تمام بھارت بحرالکاہل خطہ اس کی سرگرمیوں سے فائدہ اٹھائے گااورQuad کا رول سرکاری سامان کی فراہمی میں کافیاہمیت کا حامل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں Quad کی اہمیت کو کافی بڑے پیمانےپر تسلیم کیاگیا ہے۔X