فلسطین کے علاقے مقبوضہ ویسٹ بینک میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 58 سالہ فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی شخص کو گولی مار دی، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔









