نئی دہلی، 22 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گجرات میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد ہونے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس زہرکوجن بندرگاہوں میں پکڑاگیا ہے ان کے مالکان سے پوچھ گچھ کیوں نہیں ہو رہی؟









