خرطوم، 23 اگست (یو این آئی/ژنہوا) سوڈان میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہو گئی ہے۔ ملک کی سول ڈیفنس کونسل کے مطابق حالیہ موسلادھار بارش کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 18,000 سے زیادہ گھر تباہ اور 25,000 کو نقصان پہنچا ہے۔
وزارت آبپاشی اور آبی وسائل نے آنے والے دو دنوں میں بلیو نیل اور وائٹ نیل دریاؤں کی آبی سطح دوبارہ بڑھنے کی وارننگ دی ہے۔ وزارت نے خاص طور پر دارالحکومت خرطوم میں دونوں ندیوں کے قریب رہنے والے لوگوں سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی۔
سوڈانی وزرا کی کونسل نے اتوار کے روز سیلاب سے متاثرہ چھ ریاستوں نیل ندی، گیزیرہ، وائٹ نیل، ویسٹ کورڈوفان، جنوبی دارفور اور کاسلا میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔