نئی دہلی : ملک میں ٹرانس جینڈر (خواجہ سرا) افراد بھی آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں بدھ کو سماجی انصاف اور مرکزی وزارت صحت کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور سماجی انصاف محکمہ کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار بھی موجود تھے۔
نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ یہ معاہدہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سب کا ساتھ، سب کا پریاس کے ساتھ ساتھ سماج کے پسماندہ طبقات کے لئے ایک ضروری قدم ہے۔ ٹرانس جینڈر آبادی کو بھی آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت صحت کی اسکیموں کا فائدہ ملے گا۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت محروم طبقوں کو 5 لاکھ تک کا مفت علاج دستیاب ہوگا۔