دالوں کے آٹے کو بیسن کہتے ہیں مگر عموما چنے کا آٹا ہی زیادہ استعمال ہوتاہے بیسن کی روٹی بیسن کے لڈ و بیسن کے پکوڑے اوردیگر چیزیں چنے کے بیسن سے تیار ہوتی ہیں بیسن بدن کو موٹا کر تاہے اپھا رہ کرتاہے جو کہ قدرے انا ر دانہ یا گھی ملادینے سے نہیں ہونے پاتا بیسن میں تیل کا استعمال نہیں کر نا چاہئے تیل کے پکوڑوں سے خاص طور پر پزبچیں ان سے ہاضمہ خراب ہوجاتاہے اور بھوک ماری جاتی ہے رطوبت کو خشک کرنے کی وجہ سے بیسن کی روٹی زکام ترکھانسی منہ سے پانی آنا دست اور جر یان میں استعمال کر نے سے فائد ہ ہوتاہے ۔وہیں چنا خون کو صاف کرتاہے جسم کو طاقت دیتاہے پیٹ اورکمر کو طاقت دیتاہے۔بھنے ہوئے چنوںمیں گڑ ضرور ملا نا چاہئے۔