نئی دہلی: سال 2002 کے گجرات فسادات میں ظلم و زیادتی کا شکار ہونے والی بلقیس بانو سے متعلق معاملہ کے 11 مجرموں کی سزا معافی اور جیل سے رہائی کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت کی گئی۔ سپریم کورٹ نے مجرموں کی رہائی کے خلاف دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکز اور حکومت گجرات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ معاملے کی سماعت اب دو ہفتے بعد کی جائے گی۔









