مکھن سرد تر بھاری سب طرح کی گرمی خشکی اور کمزوری کو دور کرتا ہے ۔ خوراک کی خوراک ہے اور دواکی دوا ہے بوڑھوں اور بچوں کے لئے فائدہ مند ہے ۔ دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے خون ا ور چربی پیدا کر تا ہے ۔ گرمی خشکی کی کھانسی ، بواسیر ، تپدق، میںمفید ہے سب طبیعتوں کے موافق ہے اور بہت طاقت دیتا ہے ۔تھوڑی مقدار میں کھایا جائے تو قدرے قابض ہے ۔ زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو دست آور ہے ۔
۔ خون کسی راستہ سے آتا ہوا س سے رک جاتا ہے آنکھوں کو تراوٹ دیتا ہے بدن کو موٹا کرتا ہے۔
طالب علم اور دوسرے دماغی کا م کرنے والے مندرجہ ذیل طریقہ پر مکھن برتین تو یاد داشت زیادہ اور دماغی تھکان بہت کم ہوجائے رات کو بھگو کو سویرے چھلی ہوئی بادام کی گریاں ۲۰ عدد انجیر سوکھی ۲ عدد کو زہ مصری ایک ء دو تولہ مکھن آدھی چھٹانک تا ایک چھٹانک صبح سویرے ملا کر کھائیں ۔ اس کے دو تین گھنٹے کے بعد روٹی کھائیں ۔