مہوبہ:27اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے ازنر علاقے میں ہفتہ کو مشتبہ حالت میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی کی پھانسی پر لٹکی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے گوتم نے یہاں بتایا کہ ازنر گاؤں میں بس اسٹینڈ کے نزدیک واقع ایک مکان سے پولیس نے دونوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ مقامی افراد نے لاشوں سے بدبو اٹھنے کے بعد اس کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ پولیس کے مطابق موقع پر دونوں کی لاشیں ایک ہی رستی سے بندھی ہوئی ملی ہیں۔ دونوں ہی الگ الگ پھانسی کے پھندے پر جھول رہے تھے۔ مہلوکین کی لاشیں پوری طرح سے سڑ چکی تھی اور اس میں کیڑے رینگے رہے تھے۔
پولیس نے شبہ کا اظہار کیا کہ یہ لاشیں 10تا15دن پرانی ہوسکتی ہیں۔ متوفی کی شناخت بمنورا گاؤں باشندہ راما رایک وار کے بیٹے سونو(22) کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ لڑکی شربین خان پڑوسی گاؤں کی بتائی جارہی ہے۔
موقع واردات پر ملے لڑکی کے بیگ میں موجود کاپی کتابوں سے اس کے نویں جماعت کا طالبہ ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ ان کی موت کے سلسلے میں معاملہ مشتبہ ہے۔ پولیس معاملے کی پڑتال کررہی ہے۔ گوتم نے کہا کہ ازنر کے واقعہ میں متوفی لڑکا اور متوفیہ کے الگ الگ طبقے سے ہونے کی وجہ سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔
پولیس معاملے میں سبھی نکات کی جانچ کررہی ہے۔ واردات کو’قتل غیرت’سے جوڑ کر بھی دیکھا جارہا ہے۔ ایس پی سدھا سنگھ نے موقع واردات پر پہنچ کر معائنہ کیاہے۔