لاس اینجلس، 30 اگست (یو این آئی) امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز (سی ڈی سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں منکی پاکس کے 17,000 سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سی ڈی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جمعہ تک ملک بھر میں منی پاکس کے کل 17,432 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق، نیویارک میں سب سے زیادہ معاملے 3,124 ہیں، اس کے بعد کیلی فورنیا میں 3,291 اور فلوریڈا میں 1,739 معاملے سامنے آئے ہیں۔
امریکہ میں اب تک میں منکی پاکس کے معاملوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
سی ڈی سی ڈائریکٹر روچیل والنسکی نے بتایا کہ اگرچہ قومی سطح پر منکی پاکس کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن اس کے پھیلنے کی رفتار سست ہوتی نظر آرہی ہے۔