لکھنؤ: اترپردیش کے تقریباً ڈیڑھ درجن اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ وہ سیلاب کا جائزہ لینے وارانسی بھی پہنچے۔
وہ آسی گھاٹ ساور گنگا کے ان علاقوں میں گئے جہاں سیلاب کا سب سے زیادہ اثر دکھائی دے رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ این ڈی آر ایف کی کشتی پر سوار ہو کر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سیلاب ریلیف کیمپ پہنچے۔ وہاں انہوں نے سیلاب سے متعلق امدادی سامان کی علامتی تقسیم کی اتر پردیش میں سیلاب کی صورتحال کے درمیان، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کے روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور راجستھان اور مدھیہ پردیش کے ڈیموں سے چھوڑے جانے والے پانی کو اس مسئلے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ غازی پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے متاثرہ لوگوں میں امدادی سامان کی تقسیم کے پروگرام میں کہا، ”اس بار اتر پردیش میں بارش اوسط سے کم ہوئی ہے لیکن یہاں جو بھی مسئلہ پیدا ہوا ہے وہ راجستھان اور مدھیہ پردیش کے ذریعہ اضافی پانی چھوڑنے کی وجہ سے ہے۔