مدھیہ پردیش میں یکے بعد دیگرے واردات انجام دے کر دہشت پھیلانے والا سیریل کلر آخر کار راجداھنی .بھوپال سے گرفتار کر لیا گیا ہےبھوپال: مدھیہ پردیش میں یکے بعد دیگرے واردات انجام دے کر دہشت پھیلانے والا سیریل کلر آخر کار راجداھنی بھوپال سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ’اسٹون مین‘ کہلانے والے اس سیریل کلر نے ضلع ساگر میں دو دن میں تین قتل انجام دئے اور ہر واقعہ میں اس کا طریقہ کار یکساں تھا۔ سیریل کلر اپنے شکار کے سر پر ہتھوڑے، پتھر یا موٹے ڈنڈے سے وار کرتا تھا اور صرف رات میں سو رہے لوگوں کو ہی نشانہ بناتا تھا۔








