میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کو ایک اور مقدمے میں سزا سنا دی گئی۔میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو نومبر 2020 کے جنرل الیکشن میں ساز باز کے جرم میں 3 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔
آنگ سان سوچی کو اس سے پہلے بھی بیشتر مقدمات میں 17 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد آنگ سان سوچی کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔