واشنگٹن، 7 ستمبر (یو این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کی وبا کے اتار چڑھاؤ کے نئے معاملات کے درمیان گزشتہ چار ہفتوں میں اس بیماری کی وجہ سے 64029 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
Transporter Morgan Dean-McMillan prepares the body of a COVID-19 victim at a morgue in Montgomery county, Maryland on April 17, 2020. – In the past three weeks the owners of the Maryland Cremation services, Dorota Marshall and her husband Sean, have seen an estimated increase of 30% more cases because of the novel coronavirus pandemic. Because of the pandemic and the risks, they can no longer allow viewings, but only identification visits, while families must pick up the ashes outside the office in their cars. They recently agreed to see if they could help a New York crematorium, which is backed up with overflow, with cremations. (Photo by ANDREW CABALLERO-REYNOLDS / AFP) (Photo by ANDREW CABALLERO-REYNOLDS/AFP via Getty Images)
جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 28 دنوں میں کورونا کے 20520411 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 605577251 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران اس وائرس کی وجہ سے 64029 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وباسے دنیا میں اب تک 6503412 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چار ہفتوں میں 13507 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد جاپان میں 7401، جرمنی میں 2904، اٹلی میں 2696، روس میں 1935، جنوبی کوریا میں 1857، آسٹریلیا میں 1742، اسپین میں 1710، فرانس میں 1652، ایران میں 1526، ہندوستان میں 1308 اور میکسیکو میں 1302 لوگوں کی اس وائرس سے اموات ہوئی ہیں۔
اب تک دنیا میں 316979976 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائےجا چکے ہیں۔